وزیراعلی کے طورپر کلیان سنگھ کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے رام للا کا درشن

May 30, 2017 11:59 AM IST | Updated on: May 30, 2017 11:59 AM IST

اجودھیا۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ’’رام للا‘‘کے درشن کرنے والے ریاست کے دوسرے وزیراعلی ہوں گے۔ وہ کل صبح قریب نو بج کر 15منٹ پر اجودھیا پہنچیں گے۔ مسٹر یوگی سےپہلے 1991 میں وزیراعلی بننے کے بعد کلیان سنگھ نے رام للا کے درشن کئے تھے۔ ان کے ساتھ کابینہ کے کئی ساتھی بھی تھے۔ مسٹر سنگھ نے جس وقت رام للا کے درشن کئے تھے اس وقت متنازعہ ڈھانچہ موجود تھا لیکن مسٹر یوگی کے وقت ڈھانچہ نہیں ہے اور رام للا عارضی جگہ پرنصب ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) ذرائع کے مطابق مسٹر یوگی رام للا کے درشن کے ساتھ ہی ہنومان گڑھی میں ہنومان جی کے درشن کریں گے۔ وزیراعلی کا شری رام جنم بھومی نیاس کے صدر نرتیہ گوپال داس کی سالگرہ میں بھی شامل ہونے کا پروگرام ہے۔ سالگرہ منی رام داس جی کی چھاونی میں منائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مسٹر یوگی فیض آباد ڈیویژن کے امن و قانون اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزیراعلی کے طورپر کلیان سنگھ کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے رام للا کا درشن

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز