رائزنگ یوپی آج: صوبے کی ترقی پر چرچا کریں گے وزیراعلی یوگی

May 23, 2017 04:31 PM IST | Updated on: May 23, 2017 04:31 PM IST

لکھنؤ۔ لکھنئو میں منگل کو رائزنگ سیریز کے تحت نیوز 18 نیٹ ورک رائزنگ یوپی پروگرام کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہوں گے۔ اس پروگرام کا مقصد کسی بھی ریاست کی سینئر سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اس ریاست کی ترقی کو لے کر اس کے نقطہ نظر کو جاننا اور اس پر بحث کرنا ہے۔

'نئے مقصد، بڑھتی ریاست' کے موضوع پر مبنی رائزنگ یوپی پروگرام وعدہ کرتی ہے کہ وہ ریاست کی نو منتخب حکومت کی ترقی کے ایجنڈے پر بحث کرے گی۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانے والی پالیسیوں اور فیصلوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کو صاف کر دیا ہے کہ ترقی اور صاف ستھری حکومت چلانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

رائزنگ یوپی آج: صوبے کی ترقی پر چرچا کریں گے وزیراعلی یوگی

رائزنگ یوپی پروگرام میں توقع کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلی اپنی حکومت کی اس وقت کی ترجیحات پر تفصیل سے گفتگو کریں گے اور ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانے والے روڈ میپ پر بھی بات چیت کریں گے۔ پروگرام میں نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما اور کیشو پرساد موریہ کے ساتھ سینئر یوپی کابینہ وزیر سری کانت شرما اور سدھارتھ ناتھ سنگھ بھی شامل ہوں گے۔ پروگرام میں سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کی بی جے پی حکومت پر رائے بھی سنی جائے گی۔ ساتھ ہی ان کے ایک مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کو لے کر اور ان کی پارٹی کے مستقبل پر بھی بحث ہوگی۔

ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینا نے کہا، 'ایک قابل اعتماد نیوز پلیٹ فارم ہونے کے ناطے ہم مانتے ہیں کہ یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اپنے ناظرین کو سیاسی قیادت کے ترقی اور حکمرانی سے جڑے منصوبہ سے روبرو کروائیں اور' رائزنگ یوپی ' یہی کام کرے گا۔ اس پروگرام کو آپ نیوز 18 انڈیا، ای ٹی وی یوپی / اتراکھنڈ اور سی این این نیوز 18 پر منگل کو شام 5 بجے دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز