مودی ماڈل میں ڈھل گئے ہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بنائیں گے وائبرینٹ یوپی

Apr 10, 2017 01:32 PM IST | Updated on: Apr 10, 2017 01:32 PM IST

نئی دہلی۔  اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان وغیرہ ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترقی کے ماڈل کو چھوڑکر مکمل طور پر گجرات ماڈل کو اپنا لیا ہے اور اسی کے مطابق 'وائبرینٹ یوپی 'کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلی کے قریبی ساتھی اور ریاستی بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر چندر موہن نے یہاں یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کی طرح ہی 18 سے 20 گھنٹے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہ دن میں باقاعدہ کام کے بعد شام کو روزانہ مختلف محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں اس کا حل تلاش کر تے ہیں۔ حکام کو وزیر اعلی کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا گیا ہے اور اتر پردیش کے لئے معیاد بند ترقی کے منصوبے بنانے کو کہا گیا ہے۔ ترقی کا ہدف مقرر کرنے کے لئے  وزیروں کے گروپوں کی تشکیل کی گئی ہے۔ ڈاکٹر چندر موہن نے کہا کہ وزیر اعلی اتر پردیش کی ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے منصوبہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے ریاست کی ترقی کے لیے مکمل توجہ گجرات ماڈل پر مرکوز کی ہے اور اس لئے وائبرینٹ یوپی کا نیا نعرہ دیا ہے۔

وزیر اعلی نے توانائی اور کنیکٹوٹی کی پوزیشن کو سب سے پہلے مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈکوارٹروں کو 24 گھنٹے بجلی دینے اور تحصیل اور بلاک سطح پر 18-20 گھنٹے بجلی دینے کا فیصلہ ابتدائی قدم ہے۔ پوری ریاست میں بجلی کی تقسیم کے نظام کی خامیوں کو درست کرنے اور گاؤں میں سال بھر 24 گھنٹے بجلی فراہم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے سڑکوں کو درست کرنے کے لیے 15 جون تک ہر سڑک کو مکمل طور پر گڑھوں کی بھرائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں صنعتوں کو لے کر برسوں سے چھائی بے حسی کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آگرہ اور زیور میں ہوائی اڈے قائم ہونے سے مغربی اترپردیش میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ڈاکٹر چندر موہن نے بتایا کہ ملک کے جانے مانے صنعت کا راتر پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہیں ایک ہی جگہ پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے گجرات ماڈل پر سنگل ونڈو نظام شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کے بعد انہیں فصل انشورنس کی منصوبہ بندی کا فائدہ اٹھانے کے لئے نوڈل ایجنسی کے تعین سمیت دیگر تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مودی ماڈل میں ڈھل گئے ہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بنائیں گے وائبرینٹ یوپی

آلو کی کاشت کو لے کر اور کھیتوں میں جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو 48 گھنٹے کے اندر تبدیل کرنے جیسے فیصلوں سے کسانوں کو فوری راحت ملی ہے۔ حکومت کا مقصد کسانوں کے لیے کھیتی کو سود مند کاروبار بنانا ہے۔ چینی ملوں کی طرف سے گنا کسانوں کو فوری طور پر رقم ادا کرنے کے لئے بھی کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ روزانہ بڑی تعداد میں لوگوں سے مل رہے ہیں اور ان میں مسلمان خواتین کی تعداد بھی بہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار سنبھالتے ہی مجرموں میں خوف بڑھا ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی قانون کے تئیں بہت حساس ہیں اور اترپردیش پولیس کی شبیہ کو تبدیل کرنے کے لیے وہ سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل پرکاش سنگھ کی پولیس اصلاحات سے متعلق رپورٹ کی سفارشات کو لاگو کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز