سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کی مشکلیں بڑھیں ، سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم

Jan 23, 2017 03:23 PM IST | Updated on: Jan 23, 2017 03:23 PM IST

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے کوئلہ گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے لئے مرکزی تفتیشی بيورو (سی بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے خلاف آج تحقیقات کاحکم دیا۔ جسٹس مدن بی لوكر کی صدارت والی بنچ نے سی بی آئی سے کہا ہے کہ کوئلہ گھپلے کے ملزم کے ساتھ مسٹر سنہا کے مبینہ تعلقات کی تحقیقات کی جائے۔

بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ مسٹر سنہا کی کوئلہ گھپلے میں ملوث لوگوں کے ساتھ ساز باز ہونے کے بادی النظر میں ثبوتوں کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم غیر سرکاری تنظیم کامن كاز کی جانب سے پیش کردہ دلیلوں کو تفصیل سے سننے کے بعد دیا۔ تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ کوئلہ گھپلے کے کچھ ملزمان کے ساتھ ساز باز کرکے مسٹر سنہا نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو اس لئے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئے۔

سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کی مشکلیں بڑھیں ، سپریم کورٹ نے دیا جانچ کا حکم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز