اشتعال انگیز ویڈیو وائرل ہونے سے لکھیم پور کھیری میں تشدد، دو کو گولی لگی

Mar 03, 2017 09:19 AM IST | Updated on: Mar 03, 2017 09:27 AM IST

لکھنئو۔ اترپردیش کے لکھیم پور ضلع میں جمعرات کی شام مذہبی و بھڑکانے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد برپا ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس نے علاقے میں کرفیو لگا دیا۔ ساتھ ہی اسکولوں کو بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

دراصل، یہ ویڈیو بدھ کو ہی سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے شہر میں کشیدگی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے دو طالب علموں کو گرفتار کیا، لیکن کشیدگی دیکھتے ہوئے ان کی کورٹ میں پیشی کرانے کی بجائے جیل میں ہی رکھا۔ جمعرات کی شام جیل بھیجنے سے بھڑکے لوگ سڑک پر اتر آئے۔ فسادیوں نے شہر میں کئی مقامات پر توڑ پھوڑ اور آتش زنی کی۔ اس درمیان دونوں فریقوں کی جانب سے فائرنگ بھی ہوئی، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

اشتعال انگیز ویڈیو وائرل ہونے سے لکھیم پور کھیری میں تشدد، دو کو گولی لگی

ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر ڈی ایم نے شہر میں احتیاطا کرفیو لگا دیا۔ اس درمیان ڈی جی پی جاويد احمد کی ہدایت پر آئی جی ستیش گنیش اور ڈی آئی جی پروین کمار کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔

اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر دلجیت چودھری نے کہا کہ کھیری میں کافی فورس بھیجی گئی ہے۔ صورت حال فی الحال کنٹرول میں ہے۔ فی الحال پولیس نے تین لوگوں کو فساد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز