دار العلوم وقف دیوبند کے صدر مدرس اور شیخ الحدیث مولانا محمد اسلم قاسمی کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد

Nov 16, 2017 11:08 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 11:08 PM IST

میرٹھ: دار العلوم وقف دیوبند کے صدر مدرس اور ناظم تعلیمات مولانا محمد اسلم قاسمی کی یاد میں آج میرٹھ میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے شاہی جامع مسجد میں منعقدہ اجلاس میں جمعیت علماء ہند کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر مقامی علما کرام نے بھی شرکت کی اور مولانا کی تعلیمی اور ملی خدمات کو یاد کرتے ہوئے دعا مغفرت کی ۔

واضح رہے کی شیخ الحدیث دار العلوم وقف دیوبند مولانا اسلم قاسمی کا طویل علالت کے بعد پیر کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ مولانا اسلم قاسمی دار العلوم دیوبند کے بانی حضرت قاسم صاحب نانوتوی کے پوتے اور سابق مہتمم قاری طیب صاحب کے فرزند تھے ۔

دار العلوم وقف دیوبند کے صدر مدرس اور شیخ الحدیث مولانا محمد اسلم قاسمی کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز