ہونہارطلبا کیلئے خوشخبری! ملک کی 10 یونیورسٹیوں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کا بہترین موقع

ہونہارمگراقتصادی طور سے کمزور بارہویں کلاس کے طلبا کو ملک کی مشہورومعروف یونیورسٹی سے تعلیمی سال 20-2019 میں گریجویشن ڈگری کورس کے لئے کالج بورڈ اسکالرشپ دے رہا ہے۔

Oct 28, 2018 10:38 AM IST | Updated on: Oct 28, 2018 10:38 AM IST

نئی دہلی: یہ جانکاری ان طلبا کیلئے خوشخبری ہوسکتی ہے جو اقتصادی اعتبار سے کمزور ہیں اورآگے کی تعلیم جاری رکھنے کی سکت نہیں رکھتے۔ ہونہارمگراقتصادی طور سے کمزور بارہویں کلاس کے اسٹوڈنٹس کو ملک کی مشہورومعروف یونیورسٹی سے تعلیمی سال 20-2019 میں گریجویشن ڈگری کورس کے لئے کالج بورڈ اسکالرشپ دے رہا ہے۔

ہندوستان کے 10 بہترین کالج اور يونیورسیٹیوں، مثلاً احمد آباد یونیورسٹی، اشوکا یونیورسٹی، عظیم پریم جی یونیورسٹی، بینٹ یونیورسٹی، بی ایم ایل منجال یونیورسٹی، فلیم یونیورسٹی، مانورچنا یونیورسٹی، منی پال یونیورسٹی، ایس آرایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایس وی کے ایم ایس،این ایم آئی ایم ایس میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے آپ کو اسکالرشپ حاصل ہوگی۔

ہونہارطلبا کیلئے خوشخبری! ملک کی 10 یونیورسٹیوں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کا بہترین موقع

فائل فوٹو

Loading...

صرف ہندوستان میں رہنے والے طلبا جو کسی بھی دوسرے ملک کےاصل شہری ہوں وہ بھی ’کالج بورڈ انڈیا اسکالر شپ پروگرام‘ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس اسکالرشپ کوحاصل کرنے کے لئے آپ کو طے شدہ اور مقررہ معیارکو پورا کرنے کے علاوہ آپ کے کنبہ کی آمدنی 4-0 لاکھ روپئے سالانہ سے کم ہونی چاہئے۔ اس اسکالر شپ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے طلبا کو دسمبر 2018، ایس اے ٹی  ٹسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس اسکالر شپ کے خواہشمند اور دلچسپی رکھنے والےاسٹوڈنٹس’کالج بورڈ انڈیا اسکالر شپ پروگرام- 2019‘ کے لئے درخواست دے کراوراپنی آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:     علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 88 طالبات کو شریمتی ارمیلا متّل ٹرسٹ کی جانب سے اسکالر شپ

یہ بھی پڑھیں:     مسلم لڑکیوں کو 51000 شادی شگون دے گی مودی سرکار، اقلیتی وزارت نے دی منظوری

یہ بھی پڑھیں:    اقلیتی تعلیمی اداروں اور طلبا کے درمیان اسکالرشپ کی رقم کو لے کر تکرار

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز