گجرات انتخابات کا اعلان نہ کرنے سے پیدا ہوتا ہے شبہ: کانگریس پارٹی

Oct 13, 2017 09:35 AM IST | Updated on: Oct 13, 2017 09:58 AM IST

نئی دہلی ۔ کانگریس نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں طویل وقفہ ہے اور گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا شبہ پیدا کرتا ہے ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کی ہماچل پردیش کی انچارج سکریٹری رنجیتارنجن نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ہماچل پردیش میں انتخابات کے لئے پارٹی تیارہے اور جلد ہی امیدواروں کا اعلان کردیا جائیگا۔

پارٹی نے پہلے ہی وزیر اعلی کا چہرہ طے کردیا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں وزیراعلی کے عہدے کے کئی امیدوار ہیں ۔ وہاں پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے درمیان ایک ماہ دس دن کا طویل وقفہ ہے اس سے شبہ پیدا ہوتا ہے ۔

گجرات انتخابات کا اعلان نہ کرنے سے پیدا ہوتا ہے شبہ: کانگریس پارٹی

چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ہماچل کےساتھ ہی آج گجرات کے لئے بھی انتخابات کا اعلان ہونا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہواجو شبہ پیداکرتا ہے ۔ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں گجرات کےعوام کو گمراہ کرنے کے لئے کچھ لبھانے والے اعلانات کئے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز