عوام گجرات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے: کانگریس

Nov 22, 2017 03:54 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 03:54 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کو تقسیم کرکے ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے اور گجرات اسمبلی انتخابات میں عوام اسے سبق سكھائیں گے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی کو آئین سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور اس کے لیڈر اشتعال انگیز زبان کا استعمال کرکے معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال تک اس نے گجرات کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور ذات پات کو تقسیم کرنےکی سیاست کی ہے۔

عوام گجرات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے: کانگریس

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل: فائل فوٹو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گجرات میں اس کے خلاف اپوزیشن محاذ کی شروعات ہو گئی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ یہ مورچہ بی جے پی کو سبق سکھا دے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز