پاکستان کے تئیں مودی حکومت کی پالیسی اور نیت صاف نہیں ، جوان لگاتار ہورہے ہیں شہید : کانگریس

کانگریس نے مودی حکومت پر ملک کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کے تعلق سے اس کی پالیسی اور نیت صاف نہیں ہے اس لئے سرحد پر دراندازی رک نہیں رہی ہے اور مسلسل جوان شہید ہورہے ہیں

Dec 24, 2017 03:38 PM IST | Updated on: Dec 24, 2017 03:38 PM IST

نئی دہلی : کانگریس نے مودی حکومت پر ملک کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کے تعلق سے اس کی پالیسی اور نیت صاف نہیں ہے اس لئے سرحد پر دراندازی رک نہیں رہی ہے اور مسلسل جوان شہید ہورہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر ترجمان منیش تیواری نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سرحد پار سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے اور دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس برس اس طرح کے اب تک 900واقعات ہوچکے ہیں جبکہ 2014میں 583، 2015 میں 400اور 2016میں 450واقعات ہوئے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں کشمیر میں کل شہید ہوئے میجر ایم پی امباداس ، سپاہی پرگٹ سنگھ، لانس نائک کلدیپ سنگھ اور گرمیل سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اقتدار میںآنے سے پہلے دعوی کرتے تھے کہ ان کی حکومت بننے کے بعد پاکستان کی طرف سے پرندہ بھی پر نہیں مار سکے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پاکستان کو سبق سکھانے کی بات کرتے تھے لیکن اب پاکستان کے تعلق سے اس کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں ہے اور نیت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ پہلے پاکستان کے تعلق سے جو بیان دےئے گئے تھے اس سمت میں کچھ نہیں ہوا ہے اس لئے صاف ہے کہ وہ بیان گمراہ کرنے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے دےئے گئے تھے۔

پاکستان کے تئیں مودی حکومت کی پالیسی اور نیت صاف نہیں ، جوان لگاتار ہورہے ہیں شہید : کانگریس

ترجمان نے سوال کیا کہ اگر پاکستان کے تعلق سے حکومت کی کوئی پالیسی ہے تو وہ کامیاب کیوں نہیں ہورہی ہے۔ حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ صرف تقریرسے قومی سلامتی نہیں چلتی ۔ اس کے لئے پالیسی چاہئے لیکن اس کے پاس پالیسی ہی نہیں ہے اس لئے جوان شہید ہورہے ہیں۔ مودی حکومت کی اس کمزوری کا خمیازہ ملک کے جوانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز