نریندر مودی کے بیرونی ملکوں کے دورے سے ملک کو فائدہ نہیں: کانگریس

Jul 04, 2017 05:16 PM IST | Updated on: Jul 04, 2017 05:16 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس نے غیر ملکی دوروں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسلسل دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی مسلسل غیرملکی دورے پر ہیں لیکن ان کے دورے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے غیر ملکی دوروں کا فی الحال کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

مسٹر ماکن نے کہا کہ وزیر اعظم اب تک پانچ درجن سے زیادہ بیرونی ملکوں کے دورے کر چکے ہیں لیکن ان دوروں سے ملک کے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ صرف ٹیلی ویژ ن چینلوں پر مودی مودی کے نعروں کے ساتھ وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے کو دکھایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر مودی فی الحال اسرائیل اور جرمنی کے دورے پر ہیں۔ ا س سے قبل وہ امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔

نریندر مودی کے بیرونی ملکوں کے دورے سے ملک کو فائدہ نہیں: کانگریس

سینئر کانگریس لیڈر اور پارٹی ترجمان اجے ماکن: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز