کانگریس کا ونیکیا نائیڈو پر تیکھا حملہ ، بیٹا اور بیٹی کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کا لگایا الزام

کانگریس نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدہ کے امیدوار ونکیا نائیڈو پر اپنی بیٹی اور بیٹے کو ناجائز فیض پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

Jul 24, 2017 05:25 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 05:25 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر کے عہدہ کے امیدوار ونکیا نائیڈو پر اپنی بیٹی اور بیٹے کو ناجائز فیض پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ شفافیت اور جوابدہی کی وکالت کرنے والے مسٹر نائیڈو کو ملک کو ان الزامات کا جواب دینا چاہئے۔ کانگریس کے سینئر ترجمان جے رام رمیش نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہونے والی خصوصی نیو ز کانفرنس میں الزام لگایا کہ ہمیشہ جوابدہی شفافیت کی بات کرنے والے مسٹر نائیڈو نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرکے سرکار کو چونا لگایا اور بیٹی اور بیٹے کو پانچ سو کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔ ایمانداری ، شفافیت اور جوابدہی کو لے کر انہیں ان سوالوں پر ملک کے عوام کو جواب دینا چاہئے۔

مسٹررمیش نے الزام لگایا کہ مسٹر نائیڈو کے زیر اثر تلنگانہ سرکارنے 20 جون کو ایک خصوصی حکم جاری کیا اور سورن بھارت ٹرسٹ کو سرکار کو دو کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی ٹیکس کی ادائیگی سے چھوٹ دے دی۔ اس ٹرسٹ میں مسٹر نائیڈو کی بیٹی منتظم ٹرسٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے نائیڈو کے بیٹے کو فائدہ پہنچانے کی خاطر تلنگا نہ سرکار نے بنا ٹینڈر نکالے دو کمپنیوں کو 270 کروڑ روپے کا آرڈر دیا ۔ ان کمپنیوں میں ایک کے مالک مسٹر نائیڈو کے بیٹے ہیں اور دوسری کمپنی کے مالک ریاست کے وزیر اعلی کے بیٹے ہیں۔

کانگریس کا ونیکیا نائیڈو پر تیکھا حملہ ، بیٹا اور بیٹی کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کا لگایا الزام

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ بھوپال میں سپریم کورٹ کے حکم پر چھ اپریل 2011 کو کشابھاؤ ٹھاکرے یادگار ٹرسٹ کو دی گئی 20 ایکڑ زمین کا الاٹمنٹ رد کردیا گیا تھا ۔ یہ زمین بھوپال کے بہت اہم علاقہ میں تھی اور اسکی قیمت فریب چھ سو کروڑ رہے تھی۔ مسٹر نائیڈو اس ٹرسٹ کے صدر تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 1978 ہیں مسٹر نائیڈو جب آندھرا پردیش اسمبلی کے رکن تھے تو انہوں نے قلور میں بے زمین لوگوں کی فریب 5 ایکڑ زمین اپنے نام کرلی تھی لیکن اگست 2002 میں انہیں یہ زمین انتظامیہ کو لوٹانے کے لئے مجبور ہونا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نائیڈو کو ان سبھی سوالوں کے جواب دینے چاہئیں اور ملک کی جنتا کو اس بارے میں وضاحت کرنی چاہیے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز