Live Results Assembly Elections 2018

اچھے دن آئے اور گئے بھی، دکھائی نہیں دئے: چدمبرم کا وزیر اعظم مودی پر طنز

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے این ڈی اے کے دور حکومت میں بڑھتے ہوئے ریل حادثات کے سلسلے میں آج کہا کہ کیا یہی اس کے اچھے دن کی تعریف ہے۔

Aug 21, 2017 04:14 PM IST | Updated on: Aug 21, 2017 04:14 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے این ڈی اے کے دور حکومت میں بڑھتے ہوئے ریل حادثات کے سلسلے میں آج کہا کہ کیا یہی اس کے اچھے دن کی تعریف ہے۔ مسٹر چدمبرم‘ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اچھے دن کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اچھے دن آئے اور چلے بھی گئے لیکن شاید ہی یہ کسی کو دکھائی دئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اچھے دن کے نعرے کی طر ح ہی نیو انڈیا کی بات بھی صرف دھوکہ ہے۔

انہوں نے اتکل ایکسپریس کے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ریل حادثات میں اضافہ ہی موجودہ حکومت کے اچھے دن کی تعریف ہے۔ مئی 2014 سے ریل کرایوں میں 70فیصد اضافہ‘ 27بڑے ٹرین حادثات اور 259 اموات ۔ کیا یہی ہیں اچھے دن۔ کانگریس کے ہی ایک دیگر لیڈر کپل سبل نے ٹرین سیکورٹی کے معاملے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال لوگوں کے لئے کمرشیل لحاظ سے غیر عملی بلٹ ٹرین چلانے کے بجائے عام لوگوں کی سلامتی کے لئے پٹریوں کی مرمت پر قیمتی وسائل کو خرچ کیا جانا چاہئے۔

اچھے دن آئے اور گئے بھی، دکھائی نہیں دئے: چدمبرم کا وزیر اعظم مودی پر طنز

پی چدمبرم: فائل فوٹو، پی ٹی آئی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز