سپریم کورٹ کی ہدایت کے دائرہ میں ہو گا ، تبھی تین طلاق کے خلاف بل کی حمایت کی جائے گی : کانگریس

Dec 15, 2017 09:09 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 09:09 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں پیش کئے جانے والے تین طلاق بل پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے آج کہا کہ بل اگر سپریم کورٹ کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوگا تو پارٹی اس کی حمایت نہیں کر ے گی۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پریس کانفرس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی خواتین اور مردوں کے لئے یکساں انصاف کی حامی رہی ہے اور جب تین طلاق پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تھا تو اس کی حمایت کی تھی۔ حکومت اگر من مانی کرتی ہے اور بل عدالت کی ہدایت کے دائرے میں نہیں ہوا تو کانگریس اس کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل انہوں نے دیکھا نہیں ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے لیکن اس کے بارے میں جو خبریں آرہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ بل میں سخت التزامات کئے گئے ہیں جو عدالت کی ہدایت کے مطابق نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کے دائرہ میں ہو گا ، تبھی تین طلاق کے خلاف بل کی حمایت کی جائے گی : کانگریس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز