گجرات میں اپنے 43 ممبران اسمبلیوں کو وفاداری کا انعام دے گی کانگریس

Nov 05, 2017 02:22 PM IST | Updated on: Nov 05, 2017 02:22 PM IST

نئی دہلی : گجرات میں کانگریس اپنے 43 ممبران اسمبلیوں کو ان کی وفاداری کا انعام دینے جارہی ہے ۔ گجرات انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ان 43 امیدواروں کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ، جنہوں نے اس وقت بھی کانگریس کا ہاتھ نہیں چھوڑا تھا جب ایک کے بعد ایک ممبر اسمبلی استعفی دے کر جارہے تھے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو کراری شکست دی تھی ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے مضبوط ممبران اسمبلی ہیں جو ہر قسم کے آفر کے بعد بھی ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ ایسے مضبوط ممبران کو ان کی ایمانداری کا انعام دیا جائے گا۔

گجرات میں اپنے 43 ممبران اسمبلیوں کو وفاداری کا انعام دے گی کانگریس

خیال رہے کہ گجرا ت میں 2012 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 57 اور بی جے پی کو 119 سیٹیں ملی تھیں ۔ موجودہ حالت میں کانگریس کے پاس صرف 43 ممبران اسمبلی ہی بچے ہیں ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی کمان نے ایسے 80 ناموں کو فائنل کرلیا ہے ، جنہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جاسکتا ہے ۔ فی الحال ان ناموں پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔

نئے امیدواروں کے انتخاب میں کانگریس پاٹیدار انامت آندولن سمیتی کے ہاردک پٹیل اور دلت کارکن جگنیش میوانی جیسے سماجی لیڈروں سے بھی صلاح و مشورہ لینے پر غور کررہی ہے ۔ جبکہ الپیش ٹھاکر نے پہلے ہی کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز