سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کو 2 روزہ دورہ جموں 10 ستمبر سے

Sep 08, 2017 04:20 PM IST | Updated on: Sep 08, 2017 04:20 PM IST

جموں : سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت والا کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ 10 ستمبر کو دو روزہ دورے پرجموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں آئے گا، جہاں یہ گروپ سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والی 15 مختلف وفود سے ملاقات کرے گا۔

کانگریس پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی قیادت والا کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ جموں میں مختلف وفود سے ملاقات کا سلسلہ دو دنوں تک جاری رکھے گا۔ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے بتایا ’ڈاکٹر سنگھ 10 ستمبر کو دوپہر کے وقت یہاں پہنچیں گے اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والی 15 وفود سابق وزیر اعظم ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کریں گی اور انہیں ریاستی کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ ایشوز کی جانکاری فراہم کریں گے۔

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کو 2 روزہ دورہ جموں 10 ستمبر سے

مسٹر جی اے میر نے بتایا کہ جموں بار ایسوسی ایشن، چیمبر ایسوسی ایشن، کشمیری مہاجر، رفیوجی، ڈوڈہ مہاجر، اقلیتوں کی تنظیمیں (ایس سی، ایس ٹی)، پہاڑی زبان بولنے والوں کی آرگنائزیشن، گوجر باڈی اور صحافی حضرات سابق وزیر اعظم سے ملاقی ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ پارٹی لیڈران سے بھی میٹنگیں کریں گے۔ ریاستی کانگریس صدر نے بتایا ’سابق وزیر اعظم کی قیادت میں آنے والے گروپ کو ریاست کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال کے علاوہ یو پی اے حکومتوں میں شروع کئے گئے پروجیکٹوں میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پی ڈی پی بی جے پی حکومت اور مرکز میں بی جے پی حکومت معرض وجود میں آنے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جے کے پی سی سی ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے بتایا کہ ڈاکٹر سنگھ کے دورہ جموں کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز