کانگریس پارٹی کمزور ہو رہی ہے، حاشیہ پر جا رہی ہے: اننت کمار

Mar 14, 2018 12:49 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 12:49 PM IST

نئی دہلی۔  پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے آج کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حاشیہ پر جا رہی ہے۔ کمار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ’’جو کانگریس کبھی مرکزی دھارے کی پارٹی تھی، آج محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی قیادت میں حاشیہ پر جا رہی ہے۔ یہ حقیقت سب پارٹیاں جانتی ہیں‘‘۔

مسز گاندھی کے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تحت منگل کی شب دیئے گئے ڈنر کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کمار نے یہ بات کہی۔ اپوزیشن اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا ’’مسز گاندھی ڈنر کے ذریعہ متحد کرنے کی جو کوشش کر رہی ہیں اس کے مرکز میں کوئی 'گول' ہی نہیں ہے۔ کانگریس گر رہی ہے، کمزور ہو رہی ہے اور بکھر رہی ہے۔ جب کانگریس بکھر رہی ہے، ہر انتخابات میں وہ ہار رہی ہے، تو اتحاد کیسے ہوگا۔ لہذا اس میں کوئی منطق نہیں ہے‘‘۔

کانگریس پارٹی کمزور ہو رہی ہے، حاشیہ پر جا رہی ہے: اننت کمار

پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار: فائل فوٹو۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ شمال مشرقی کی تین ریاستوں میں انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی اور (وزیر اعظم) نریندر بھائی مودی کی قیادت میں این ڈی اے بڑھی ہے۔ شمال مشرق کے انتخابات کے نتائج کے بعد این ڈی اے ’پلس‘ ہو چکا ہے‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز