کانگریس اور ممتا بنرجی نے اکھلیش یادو کو دی مبارکباد ، لالو پرساد نے ملائم سنگھ سے کی یہ اپیل

Jan 16, 2017 11:36 PM IST | Updated on: Jan 16, 2017 11:36 PM IST

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی میں انتخابی نشان سائیکل کو لے کر جاری الیکشن کمیشن کے بعد فیصلہ کے بعد اب ختم ہوگیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اکھلیش کو پارٹی کا صدر تسلیم کرتے ہوئے انہیں سائیکل کا انتخابی نشان دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کانگریس ، ترنمول کانگریس اور لالو پرساد یادو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اکھلیش کو مبارکباد دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر لالو نے کہا کہ سماج وادی کے اختلاف کا آج الیکشن کمیشن نے خاتمہ کر دیا،اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے،اکھلیش کو نیتا جی نے ہی بنایا تھا، آج سماج وادی پارٹی بچ گئی۔ آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ میں نیتا جی سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ ملک کا انتخاب ہے یوپی کا نہیں، نیتا جی ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہ کریں اور اکھلیش کو آشیرواد دیں۔ سماج وادی پارٹی میں اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔اس کے بعد لالو نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرتے ہوئے اکھلیش سے اپیل کی کہ وہ جا کر اپنے والد سے آشیرواد لیں۔

کانگریس اور ممتا بنرجی نے اکھلیش یادو کو دی مبارکباد ، لالو پرساد نے ملائم سنگھ سے کی یہ اپیل

کانگریس نے بھی انتخابی نشان سائیکل کو اکھلیش گروپ کو تفویض کرنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کا خیرمقدم کیا۔ کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے کہا کہ ہم اکھلیش کو سائیکل نشان مختص ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریکارڈ وقت میں منصفانہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی کے حق میں اراکین اسمبلی سمیت پارٹی کے 90 فیصد لوگ ہیں۔ ایس پی کے ساتھ اتحاد پر مذاکرات کے سلسلے میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ دریں اثنا کانگریس لیڈر ٹام وڈاكن نے بھی کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

ادھر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اکھلیش یادو کو انتخابی نشان سائیکل ملنے پر آج مبارکباد دی۔ ممتابنرجی نے ٹویٹ کیا کہ ایس پی کا انتخابی نشان ملنے پر مبارکباد اکھلیش یادو۔ آپ اس کے حقدار تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز