وزیر اعظم مودی کو گجرات کا وزیر اعلی رہنے کے دوران اپنے تمام نجی فضائی سفر کا حساب دینا چاہئے: کانگریس

کانگریس نے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران اپنے تمام نجی فضائی سفر کا حساب دینا چاہئے۔

Oct 18, 2017 07:30 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:30 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران اپنے تمام نجی فضائی سفر کا حساب دینا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی اور گجرات اسمبلی میں پارٹی قانون ساز پارٹی کے لیڈر ارجن موڑواڑیا نے یہاں ایک خصوصی پریس بریفنگ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر مودی نے سال 2003 سے 2007 کے دوران گجرات کے وزیر اعلی رہتے ہوئے 100 فضائی دورے کئے تھے اور یہ تمام دورے نجی طیاروں سے کئے گئے تھے جن میں چار بیرون ممالک کے دورے بھی شامل ہیں۔ ان دوروں پر کُل 16 کروڑ 56 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔

مسٹر سنگھوی نے کہاکہ اطلاعات کے حق کے تحت مانگی گئی رپورٹ کے مطابق گجرات حکومت نے کہاکہ ان دوروں کا خرچ حکومت نے نہیں اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی کو ان دوروں پر وضاحت پیش کرنی چاہئے اور بتانا چاہئےکہ ان دوروں کا کیا مقصد تھا۔ بیرون ممالک کے چار دوروں میں چین، جنوبی کوریا، سوئزرلینڈ اور جاپان کےدورے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی جیسے آئینی عہدہ پر رہتےہوئے مسٹر مودی نے یہ دورے ’تحفے‘ کے طور پر کئے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق 500 روپئے سے زیادہ کا کوئی بھی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا چاہئے۔

وزیر اعظم مودی کو گجرات کا وزیر اعلی رہنے کے دوران اپنے تمام نجی فضائی سفر کا حساب دینا چاہئے: کانگریس

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز