تین طلاق کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے ، تنازعہ بھی اب ختم ہوجانا چاہئے: ابھیشیک منو سنگھوی

Sep 11, 2017 11:20 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 11:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہا کہ 'تین طلاق کا معاملہ ختم ہو چکا ہے اور اب اس پر کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ اس مسئلے پر مہم چلانے سے متعلق ایک سوال پر کہا ہے کہ تین طلاق کا یہ معاملہ اب ختم ہو چکا ہے اور اس پر تنازعہ بھی اب ختم ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس مسئلے پر تنازع جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ عوام سے کوئی تعاون نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ تین طلاق کے معاملے پر قانونی لڑائی لڑنے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو عوام کے درمیان لے جائے گا۔

تین طلاق کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے ، تنازعہ بھی اب ختم ہوجانا چاہئے: ابھیشیک منو سنگھوی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز