راہل گاندھی کو کانگریس صدر بنائے جانے پر پارٹی لیڈر نے ہی اٹھائے سوال

شہزاد نے کہا کہ پارٹی صدر کا انتخاب کرنے کے لئے انتخابی پراسیس کو راہل گاندھی کے حق میں رکھا گیا کیونکہ وہ گاندھی خاندان سے ہیں۔

Nov 30, 2017 12:47 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 12:47 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس صدر کے عہدے پر راہل گاندھی کی تاجپوشی کی تیاریوں کے بیچ پارٹی کے رہنما شہزاد پونہ والا نے اس پورے پراسیس پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ شہزاد نے کہا، راہل کا صدر بننا سلیکشن ہے، الیکشن نہیں۔

شہزاد نے کہا کہ پارٹی صدر کا انتخاب کرنے کے لئے انتخابی پراسیس کو راہل گاندھی کے حق میں رکھا گیا کیونکہ وہ گاندھی خاندان سے ہیں۔ شہزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، " ایک ایسا مسئلہ اٹھا رہا ہوں جسے اٹھانے کی ہمت  میری پارٹی ۔ کانگریس میں کسی میں نہیں ہے۔ میرا ضمیر اب مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ' شہزاد نے اس ٹویٹ میں اپنے بھائی تحسین پونا والا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تحسین کو اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں، ورنہ وہ مجھے یہ مسئلہ اٹھانے سے روک دیتے۔

راہل گاندھی کو کانگریس صدر بنائے جانے پر پارٹی لیڈر نے ہی اٹھائے سوال

شہزاد نے اس ٹویٹ میں اپنے بھائی تحسین پونا والا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تحسین کو اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں، ورنہ وہ مجھے یہ مسئلہ اٹھانے سے روک دیتے۔: فائل فوٹو۔

سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے بہنوئی تحسین نے اپنے بھائی شہزاد کے اس  ٹویٹ کے جواب میں ایک کے بعد  ایک کئی ٹویٹ کئے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا، "میں حیران ہوں کہ ایک ایسے وقت جب کہ کانگریس گجرات جیت رہی ہے شہزاد کیا کر رہے ہیں۔ میں رسمی طور پر شہزاد کے ساتھ تمام سیاسی تعلقات توڑ رہا ہوں۔ کانگریس کو صدر کے طور پر راہل گاندھی کی ضرورت ہے۔'

تحسین نے اس کے بعد کئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس صدر کے عہدے پر پارٹی کا کوئی بھی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف الیکشن لڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، 'اگر شہزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، تو انہیں لڑنا چاہئے۔ مونا اور میرے لئے یہ قابل قبول نہیں ہے۔ ' انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں شہزاد کے اس بیان سے بیحد تکلیف ہوئی۔

بتا دیں کہ کانگریس صدر کے عہدے پر راہل گاندھی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی چرچا زوروں پر ہے۔ ذرائع کے مطابق، صدر کے عہدے پر انتخاب کے لئے کانگریس کا کوئی دوسرا لیڈر کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرے گا اور اس طرح 11 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں راہل سرکاری طور پر بلامقابلہ کانگریس صدر منتخب کر لئے جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز