شوہر عہدے کی خاطر غیر مردوں کے ساتھ کرواتا تھا بیوی سے ہمبستری ، کانگریس لیڈر پر بیوی کا الزام

بیوی کا الزام ہے کہ شوہر ، کانگریس میں آگے بڑھنے کیلئے اسے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ہمبستر ہونے کیلئے مجبور کرتا تھا۔ بات نہ ماننے پر شوہر اسے مارتا ۔پیٹتا اور بجلی کرنٹ بھی لگاتا۔

Sep 28, 2018 10:18 PM IST | Updated on: Sep 28, 2018 11:02 PM IST

یوپی کے کانگریس لیڈر شان محمد کی اہلیہ نے ان پر سنگین الزام لگائے ہیں۔  ان کی بیوی کا الزام ہے کہ شوہر ، کانگریس میں آگے بڑھنے کیلئے اسے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ہمبستر ہونے کیلئے مجبور کرتا تھا۔ بات نہ ماننے پر شوہر اسے مارتا ۔ پیٹتا اور بجلی کرنٹ بھی لگاتا۔

روتی بلکھتی مجبورمتاثرہ بیوی نے نیوز 18 کو اپنی آپ بیتی بتائی کہ کیسے کانگریس میں عہدے کیلئے شوہر محمد ، پارٹی میں اعلی عہدہ پانے کیلئے اسے استعمال کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر آئے دن نئے نئے لوگوں کو گھر پر لیکر آتا ہے اور زبردستی ان کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے کیلئے کہتا ہے۔

شوہر عہدے کی خاطر غیر مردوں کے ساتھ کرواتا تھا بیوی سے ہمبستری ، کانگریس لیڈر پر بیوی کا الزام

علامتی تصویر

خاتون کا کہنا ہے کہ یہ سارا کھیل گزشتہ 4 سالوں سے چل رہا ہے۔ ان سب سے پریشان ہوکر متاثرہ نے اپنی ماں کے ساتھ تھانے آکر شوہر کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔ فی الحال متاثرہ پولیس  سکیورٹی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کیس درج کرانے کے بعد اسے اپنے شوہر سے جان خطرہ ہے۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ سے معاملے پر شکایت کی درخواست لیکر کیس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

بچے کی پیدائش کے بعد جسمانی تعلقات بنانے میں زیادہ لطف آتا ہے ۔ ریسرچ

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز