راہل کی تاجپوشی: سنبھالی کانگریس کی کمان، تقریب میں امڈا کارکنان کا سیلاب

نئی دہلی۔ راہل گاندھی نے آج رسمی طور پر کانگریس کے صدر عہدہ کی کمان سنبھال لی ہے۔

Dec 16, 2017 11:39 AM IST | Updated on: Dec 16, 2017 12:31 PM IST

نئی دہلی۔ راہل گاندھی نے آج کانگریس صدر کے عہدہ کی کمان سنبھال لی ہے۔ پارٹی کے الیکشن افسر ایم رامچندرن نے انہیں یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں صدر ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا۔ تقریب میں مسٹر گاندھی کی والدہ اور کانگریس کی سبکدوش ہونے والی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے خزانچی موتی لال ووہرا، پارٹی جنرل سکریٹری جناردن دویدی، پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر مسٹر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے۔

اس دوران 24 اکبر روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر بڑی تعداد میں کارکن ڈھول تاشوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھے گئے۔ کچھ لوگ قبائلی لباس میں ناچ گا کر جشن منا رہے تھے تو کچھ بھولے شنکر اور ہنومان جی کے بھیس میں آئے تھے۔ اتر پردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا رکن مسٹر گاندھی ملک کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ پرانی سیاسی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہرو گاندھی خاندان کے چھٹے رکن ہیں۔ وہ 2013 سے کانگریس کے نائب صدر تھے۔

راہل کی تاجپوشی: سنبھالی کانگریس کی کمان، تقریب میں امڈا کارکنان کا سیلاب

کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی کے عہدہ سنبھالنے کے لئے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد تقریب میں کانگریس کارکنوں کا ایک سیلاب سا امڈ پڑا ہے۔

پارٹی صدر کے عہدہ کے لئے ہوئے انتخابات میں مسٹر گاندھی نے 04 دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے۔ نامزدگی کاغذات کے کل 89 فارم جمع کرائے گئے تھے اور ان کے لئے 890 تجویز کنندگان تھے۔ تمام فارم مسٹر گاندھی کے نام کے بھرے گئے تھے۔ مسٹر رامچندرن نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 دسمبر کو مسٹر گاندھی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا با ضابطہ اعلان کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز