کانگریس صدر راہل گاندھی پہنچے گوا ، اپنی والدہ کے ساتھ منائیں گے نیا سال

کانگریس صدر راہل گاندھی کل رات گوا پہنچے جہاں وہ اپنی والدہ محترمہ سونیا گاندھی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کریں گے۔

Dec 31, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Dec 31, 2017 05:31 PM IST

پنجی: کانگریس صدر راہل گاندھی کل رات گوا پہنچے جہاں وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کریں گے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی کل دیررات گوا پہنچے اور وہ وہاں کچھ دن قیام کریں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ کانگریس صدر ایک پرائیویٹ طیارے سے آئے تھے اور وہ جنوبی گوامیں ایک ریسارٹ میں اپنی ماں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ان کا کسی بھی پارٹی لیڈر سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ذاتی پروگرام ہے۔

محترمہ گاندھی کچھ دن پہلے گوا آئیں تھیں۔ وہ اپنی بیٹی پرینکا گاندھی کے ساتھ نومبر 2016 میں بھی یہاں آئی تھیں۔ گاندھی نے گزشتہ سال جنوبی گوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ماں آلودگی سے پاک گوا کے ساحلوں کو کافی پسند کرتی ہیں اور اس وقت انہوں نے پھر یہاں آنے کی بات کہی تھی۔کانگریس کے صدر بننےکے مسٹر گاندھی کا گواکا یہ پہلا سفر ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی پہنچے گوا ، اپنی والدہ کے ساتھ منائیں گے نیا سال

کانگریس کے صدر راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز