یوم آزاد ی : کانگریس صدر سونیا گاندھی کا نفرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ملک کے باشندوں کو علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور منافرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف مزاحمت کے لئے متحد ہونا چاہئے

Aug 15, 2017 01:10 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 01:11 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج کہا کہ ملک کے باشندوں کو علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور منافرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف مزاحمت کے لئے متحد ہونا چاہئے۔

محترمہ گاندھی نے یہاں 71 ویں یوم آزادی پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کےسبھی باشندے یک آواز ہوکر علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور منافرت پھیلانے والی طاقتوں سے لڑیں اور ہندوستانیت کے بنیادی اصولوں کی حفاظت کے لئے متحد ہوں ۔

یوم آزاد ی : کانگریس صدر سونیا گاندھی کا نفرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہونے کا اعلان

انهوےنے کہا کہ میری طرف سے نیک خواہشات ہیں کہ 71 واں سال آپ سب کے لئے خوشی اور خوشحالی لیکر آئے اور آپ کو خاندان سمیت اچھی صحت اور بے پناہ ترقی کے مواقع ملیں ۔ اس ملک کا سر ہمیشہ بلند رہے اور ہم سب آزاد ہندوستانی ہونے کا فخر ہمیشہ محسوس کرتے رہیں، یہی میری خدا سے دعا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز