مغل سرائے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کے خلاف کانگریس کا احتجاج ، کہا: ہٹلر شاہی پر اترآئی ہے بی جے پی

Jun 07, 2017 08:38 PM IST | Updated on: Jun 07, 2017 08:39 PM IST

مغل سرائے : اترپردیش کابینہ کی طرف سے مغل سرائے اسٹیشن کے نام تبدیل کرکے دین دیال اپادھیائے اسٹیشن کرنے کی تجویز کے خلاف بدھ کو کانگریس نے سڑک پر احتجاج کیا۔ کابینہ کے فیصلہ کے خلاف کانگریس کارکنوں نے یہاں شاستری پارک کے نزدیک وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا ، جس کے بعدکارکنان شاستری پارک میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔

شہر کانگریس صدر رام جی گپتا نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت ہٹلر شاہی پر اتر آئی ہے۔ ڈیڑھ سو سالہ مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے پنڈت دین دیال اپادھیائے رکھنا چاہتی ہے۔ جبکہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا صرف جسد خاکی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن پر ملا تھا۔ ان مغل سرائے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مغل سرائے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کے خلاف کانگریس کا احتجاج ، کہا: ہٹلر شاہی پر اترآئی ہے بی جے پی

انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام قطعی نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ وزیر اعلی سروے کروا کر تو دیکھ لیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز