بدعنوانی کے انکشاف کی وجہ سے تہلکہ قومی جمہوری اتحاد کے نشانہ پر: کانگریس

نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی پر ’تہلکہ‘ کو مالی مدد فراہم کرانے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سمتا پارٹی کی لیڈر جیا جیٹلی کے الزامات پر سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں سے وابستہ انکشافات کی وجہ سے تہلکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نشانہ پر رہا ہے۔

Nov 07, 2017 07:58 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 07:58 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی پر ’تہلکہ‘ کو مالی مدد فراہم کرانے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سمتا پارٹی کی لیڈر جیا جیٹلی کے الزامات پر سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں سے وابستہ انکشافات کی وجہ سے تہلکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نشانہ پر رہا ہے۔ محترمہ جیٹلی نے اپنی ایک کتاب میں الزام لگایا ہے کہ تہلکہ نیوز پورٹل اور محترمہ گاندھی کے مابین خاص طورپر ’آپریشن ویسٹ اینڈ‘ پر تعلقات رہے ہیں۔ محترمہ جیٹلی نے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کو رضامند کرنے اور ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کمپنی کو ایک ٹھیکہ دینے کے لئے دو لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملہ میں چل رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانچ کے تعلق سے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت نے محترمہ گاندھی کے اشارے پر ہی ان کے خلاف فرد جرم داخل کی تھی۔

کتاب میں کہا گیا ہے کہ محترمہ گاندھی نے اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم کو خط لکھ کر کہا تھا کہ تہلکہ معاملہ میں اسے مالی مدد فراہم کرانے والوں کو پریشان نہ کیا جائے۔محترمہ جیٹلی نے کہا کہ میں نے اس خط کو بھی اپنی کتاب میں شامل کیا ہے تاکہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آسکے۔ میں نے نہ ہی کسی کو یقین دلایا ہے اور نہ ہی کوئی پیسہ وصول کیا ہے۔ جھوٹے الزامات کی وجہ سے میں 9برس سے عدالت کے چکر کاٹ رہی ہوں۔

بدعنوانی کے انکشاف کی وجہ سے تہلکہ قومی جمہوری اتحاد کے نشانہ پر: کانگریس

سینئر کانگریس لیڈر اور پارٹی ترجمان منیش تیواری: فائل فوٹو۔

محترمہ جیٹلی نے کہا کہ کانگریس صدر کتنی بارسوخ رہی ہیں۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ  ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا ، اس کے باوجود وہ وزیر خزانہ کو متاثر کرنے کے لئے خط لکھ رہی تھیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ تہلکہ نے 2001میں اسٹنگ آپریشن کے ذریعہ بی جے پی صدر بنگارو لکشمن سمیت این ڈی اے۔ بی جے پی سے وابستہ کئی لیڈروں کی بدعنوانی کا انکشاف کیا تھا۔ ان انکشافات کے بعد تہلکہ این ڈی اے کے نشانہ پر آگیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز