Live Results Assembly Elections 2018

امید ہے مودی حکومت لوگوں کے گھروں میں تاک جھانک سے باز آئے گی: کانگریس

کانگریس ترجمان منیش تیواری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرفوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق کا درجہ ملنے سے مودی حکومت اب لوگوں کی ذاتی زندگی میں تاک جھانک نہیں کرسکے گی۔

Aug 24, 2017 01:34 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 01:34 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس نے آج امید ظاہر کی کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اب مودی حکومت لوگوں کے گھروں میں جھانکنے سے باز آئے گی۔ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرفوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رازداری کے حق کو بنیادی حق کا درجہ ملنے سے مودی حکومت اب لوگوں کی ذاتی زندگی میں تاک جھانک نہیں کرسکے گی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے رازداری کے حق کو بنیادی حق قرار دیا ہے ۔ امید ہے کہ یہ حکم مودی حکومت کو میرے کچن ، بیڈ روم میں جھانکنے اور نجی بات چیت کو ٹیپ کرنے سے روکے گا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی 9رکنی آئینی بنچ نے کہاہے کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔

امید ہے مودی حکومت لوگوں کے گھروں میں تاک جھانک سے باز آئے گی: کانگریس

سینئر کانگریس لیڈر اور پارٹی ترجمان منیش تیواری: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز