دگ وجے پر گری گاج، گوا اور کرناٹک کے انچارج کے عہدوں سے ہٹائے گئے، بولے: میں گاندھی خاندان کا وفادار

Apr 30, 2017 09:29 AM IST | Updated on: Apr 30, 2017 09:29 AM IST

نئی دہلی۔  کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کو گوا اور کرناٹک کے انچارج کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر ڈاکٹر اے چیلا کمار کو گوا جبکہ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال کو کرناٹک کا انچارج بنایا گیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جناردن دویدی کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کرناٹک اور گوا کے لئے ٹیموں کی دوبار تشکیل کی ہے۔ محترمہ گاندھی نے کرناٹک اور گوا سے متعلق امور کو اب نئی ٹیموں کے سپرد کیا ہے۔ گوا کے لئے بنی نئی ٹیم میں ڈاکٹر چیلا کمار کوانچارج بنایا گیا ہے جبکہ امت دیش مکھ کو پارٹی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

تبدیلی پراپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دگوجے سنگھ نے کہا، وہ تبدیلی سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا، وہ نہرو گاندھی خاندان کے وفادار ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کر کہا، 'میں بہت خوش ہوں۔ آخر کار یہ نئی ٹیم راہل نے منتخب کیا ہے ۔ گوا اور کرناٹک میں کانگریس رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے بہت مزا آیا۔ ان سب کے تعاون کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ میں کانگریس پارٹی اور نہرو گاندھی خاندان کا وفادار ہوں۔ میں پارٹی میں آج جو کچھ بھی ہوں، وہ سب انہی کی وجہ سے ہے۔

دگ وجے پر گری گاج، گوا اور کرناٹک کے انچارج کے عہدوں سے ہٹائے گئے، بولے: میں گاندھی خاندان کا وفادار

دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو

کرناٹک کیلئے بنی نئی ٹیم میں مسٹر وینو گوپال کو انچارج جبکہ ایم ٹیگور، پی سی وشنو نادھ، مدھو یاشکی گوڑ اور ڈاکٹر ساکے سیلجاناتھ کو سکریٹری بنایا گیا ہے۔ گوا میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود حکومت سازی میں ناکام رہنے پر مسٹر دگ وجے سنگھ کو کافی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرناٹک کا انچارج بدلنے کو ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ جنوبی ہندستان کی اس ریاست میں آئندہ سال انتخابات ہونے والے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز