مودی حکومت پر فلسطین سے متعلق موقف تبدیل کرنے کا الزام ، وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ

کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر ہندوستان کا موقف تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

Jul 24, 2017 05:22 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 05:22 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر ہندوستان کا موقف تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی اب تک کی تمام حکومتوں نے فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے لیکن مسٹر نریندر مودی نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا لیکن فلسطینیوں سے اپنا فاصلہ بنا کر ہندوستان کے موقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی اس دورہ کے دوران میڈیا میں ایسی خبریں آئیں کہ ہندوستان نے فلسطینیوں سے دوری بنالیا، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس پر حکومت سے جواب دینے مطالبہ کی۔ سینئر کانگریس رکن اے کے انٹونی نے بھی مسٹر آنند شرما کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو اس بارے میں جواب دینا ہی چاہئے۔

مودی حکومت پر فلسطین سے متعلق موقف تبدیل کرنے کا الزام ، وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ

اس پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا کہ اس کا جواب دینا یا نہ ہ دینا حکومت کی مرضی ہے۔ اس کے لئے وہ اس کو ہدایت نہیں دے سکتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز