راجیہ سبھا میں پہلی بار نظر آئی ایس پی۔ کانگریس کی دوستی، امر سنگھ نے بھی دکھایا الگ رنگ

پی ایم مودی کے اس بیان کے بعد ناراض کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا سے واک آئوٹ کیا۔ کانگریس کے ساتھ ساتھ ایس پی نے بھی ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

Feb 09, 2017 08:58 AM IST | Updated on: Feb 09, 2017 08:58 AM IST

نئی دہلی۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی گٹھ بندھن کے بعد پہلی بار دونوں جماعتوں کی دوستی ایوان میں دیکھنے کو ملی۔ وہیں ایس پی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن امر سنگھ پارٹی لائن سے مختلف نظر آئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب کا راجیہ سبھا میں جواب دے رہے تھے۔ اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سابق وزیر اعظم پر ان کے دور اقتدار میں ہوئی بدعنوانی کو لے کر جم کر حملہ کیا۔ اپنے رہنما پر ہوئے جوابی حملے کے بعد کانگریس نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ اس دوران انہیں اپنے نئے ساتھی کا بھی ساتھ ملا اور سماج وادی پارٹی نے بھی ایوان سے واک آئوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پی ایم مودی نے راجیہ سبھا میں سابق وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ رین کوٹ پہن کر نہانے کے فن میں مہارت رکھتے ہیں۔ یو پی اے دور حکومت میں بہت سارے گھوٹالے ہونے کے باوجود ان پر کوئی داغ نہیں لگا۔

راجیہ سبھا میں پہلی بار نظر آئی ایس پی۔ کانگریس کی دوستی، امر سنگھ نے بھی دکھایا الگ رنگ

Loading...

پی ایم مودی کے اس بیان کے بعد ناراض کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا سے واک آئوٹ کیا۔ کانگریس کے ساتھ ساتھ ایس پی نے بھی ایوان سے واک آئوٹ کیا لیکن ایس پی لیڈر امر سنگھ آخر تک ایوان میں ہی بیٹھے نظر آئے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز