راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر پھر طنز: متروں ، شہزادے کے بارے میں نہ بولوں گا ، نہ بولنے دوں گا

Oct 20, 2017 09:45 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 09:45 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کرپشن کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کا مشہور نعرہ 'نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا پر طنز کستے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ سے متعلق خبروں کے سلسلے میں کہا کہ "نہ بولوں گا اور نہ بولنے دوں گا۔"

مسٹر گاندھی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، "متروں، شہزادے کے بارے  میں نہ بولوں گا، نہ بولنے دوں گا۔ '' کانگریس لیڈر نے اس کے ساتھ ایک رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایک نیوز پورٹل کو جئے شاہ کے بارے میں لکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر پھر طنز: متروں ، شہزادے کے بارے میں نہ بولوں گا ، نہ بولنے دوں گا

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

رپورٹ کے مطابق احمد آباد کی ایک عدالت نے مذکورہ نیوزپورٹل کو جے شاہ کے کاروبار کے سلسلے میں خبر لکھنے سے منع کیا ہے اوریہ دلیل دی ہے کہ ان کے (جے شاہ کے)وقار کے ساتھ جینے کے حق کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ واضح رہے کہ نیوزپورٹل نے حال ہی میں خبر شائع کی تھی کہ جے شاہ کے کاروبار میں 16000 گنا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز