کانگریس کے سینئر لیڈر پریہ رنجن داس منشی کا انتقال ، تقریبا 9 سال سے تھے کوما میں

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پریہ رنجن داس منشی کا تقریباََ 9برسوں تک کوما میں رہنے کے بعد آج ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔

Nov 20, 2017 04:47 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 04:47 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پریہ رنجن داس منشی کا تقریباََ 9برسوں تک کوما میں رہنے کے بعد آج ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 72برس کے تھے۔اپولو اسپتال کے مطابق مسٹر داس منشی نے دوپہر 12بجکر 10منٹ پر آخری سان لی ۔ اس وقت ان کی اہلیہ دیپا داس منشی ، بیٹا اور کنبہ کے دیگر اراکین موجود تھے۔ مسٹر داس منشی کو 2008میں برین ہیمرج کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا اور بعد امیں انہیں اپولو اسپتال لے جایا گیا تھا۔

کانگریس کے اہم لیڈروں میں شمار رہے مسٹر داس منشی کی پیدائش مشرقی بنگال کے چری باندیر (اب بنگلہ دیش) میں 13نومبر 1945کو ہوئی تھی۔وہ نوجوانی میں ہی سیاست میں آگئے تھے اور جلد ہی پارٹی کے قدرآور لیڈروں میں ان کا شمار کیا جانے لگا تھا۔ترقی پسند اتحاد حکومت میں بطور وزیراطلاعات و نشریات رہتے ہوئے 12اکتوبر 2008کو انہیں برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پریہ رنجن داس منشی کا انتقال ، تقریبا 9 سال سے تھے کوما میں

مشرقی بنگال کے چری باندیر (اب بنگلہ دیش) میں 13انومبر 1945کو پیدا ہوئے مسٹر داس منشی 1970سے 71کے دوران یووا کانگریس کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر رہے ۔ وہ 1971میں کولکتہ جنوبی سیٹ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 1984اور 1996میں ہوڑہ سیٹ سے اور پھر 1999اور 2004میں راج گنج لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔

مسٹر داس منشی پہلی بار 1985میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے گئے اور انہیں کامرس کے وزیرمملکت بنایا گیا۔ترقی پسند اتحاد حکومت میں 2004میں وہ اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر بنائے گئے تھے۔ وزیر اطلاعات و نشریات کے طورپر وہ کافی تذکرہ میں رہے۔ کبھی اے ایکس این اور فیشن ٹی وی کے تعلق سے تو کبھی کھیلوں کی نشریات حقوق دوردرشن کو دلانے کے لئے۔

Loading...

سال 1994میں ان ان کی دیپا داس منشی سے شادی ہوئی تھی جو 2009سے 2014تک لوک سبھا رکن اور 2012سے 2014تک مرکز میں شہری ترقیات کی وزیرمملکت رہی ہیں۔مسٹر داس منشی کی کھیلوں میں بھی کافی دلچسپی تھی۔ وہ تقریباََ 20برس تک آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔ وہ 2006میں فیفا عالمی کپ میں میچ کمشنر کا عہدہ حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی تھے۔انہوں نے آسٹریلیا اور کروئشیا کے مابین کھیلے گئے گروپ سطح کے میچ میں اس عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز