چندی گڑھ میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ پر راہل گاندھی کا بی جے پی پر نشانہ : کارروائی کیجیے، ساز باز نہیں

Aug 06, 2017 09:42 PM IST | Updated on: Aug 06, 2017 09:42 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے چندی گڑھ میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی اور پیچھا کرنے کے معاملہ میں بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کے ساتھ ساز باز نہ کریں۔

راہل گاندھی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا ہے کہ 'چندی گڑھ میں ایک لڑکی کی اغوا کی کوشش اور چھیڑ چھاڑ کی مذمت کرتا ہوں۔ بی جے پی حکومت کو قصورواروں کو سزا دینی چاہئے۔ قصورواروں اور ان کی ذہنیت سے ساز باز نہ کریں۔

چندی گڑھ میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ پر راہل گاندھی کا بی جے پی پر نشانہ : کارروائی کیجیے، ساز باز نہیں

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے ہریانہ کے ریاستی صدر سبھاش برالا کے بیٹے اور اس کے دوست کو ریاست کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر کی بیٹی کا پیچھا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا پیچھا کرنے کے دوران دونوں ملزم شراب کے نشے میں دھت تھے۔ ہریانہ کیڈر کے سینئر آئی اے ایس افسر اور ان کی متاثرہ بیٹی نے فیس بک پر بھی اپنے تلخ تجربے کو شیئر کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز