نصف شب میں ہونے والی جی ایس ٹی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی کانگریس

Jun 29, 2017 07:40 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:40 PM IST

نئی دہلی: کانگریس پارٹی اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے کیلئے 30 جون کی نصف شب کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقد کی جا رہی تقریب میں حصہ نہیں لے گی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ مودی حکومت آدھی رات کو جی ایس ٹی کی تقریب منعقد کرنے جارہی ہے ، جس میں ہماری پارٹی شریک نہیں ہوگی ۔

کانگریس کے ساتھ ہی کچھ دیگر پارٹیوں نے بھی اس تقریب میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بھی واضح کردیا ہے کہ پارٹی تقریب میں حصہ نہیں لے گی۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بھی کہا ہے کہ وہ خود تقریب میں حصہ نہیں لیں گے لیکن پارٹی کے ممبران کو اس میں شامل ہونا ہے یا نہیں، یہ ان پر منحصر کرتا ہے۔ پارٹی نے اس سلسلے میں اپنے ممبران پارلیمنٹ کیلئے وہپ جاری نہیں کیا ہے۔

نصف شب میں ہونے والی جی ایس ٹی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی کانگریس

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز