کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی کا نام پیش، 4 دسمبر کو بن جائیں گے صدر!۔

Nov 20, 2017 03:00 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 03:00 PM IST

نئی دہلی۔ راہل گاندھی کا کانگریس صدر بننا طے ہو گیا ہے۔ پیر کے روز کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منظور ہونے والے قرارداد کے مطابق، 16 دسمبر کو پارٹی کے صدر کا الیکشن ہونا ہے۔ پارٹی نے انتخابی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ 4 دسمبر تک کاغذات نامزدگی داخل کرنے ہوں گے۔ لیکن شاید ہی کوئی کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف کاغذات نامزدگی داخل کرے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 4 دسمبر کو ہی راہل بلا مقابلہ  کانگریس کے صدر بن جائیں گے۔

نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سونیا گاندھی کی 10 جن پتھ رہائش گاہ پر صبح میں شروع ہوئی۔ اس میں سونیا اور راہل کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، غلام نبی آزاد، پی چدمبرم اور سشیل کمار شنڈے جیسے کئی سینئر رہنما موجود  تھے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی کا نام پیش، 4 دسمبر کو بن جائیں گے صدر!۔

نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سونیا گاندھی کی 10 جن پتھ رہائش گاہ پر صبح میں شروع ہوئی۔

اس میٹنگ کے بعد پارٹی نے صدر کے لئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن یکم دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔ 4 دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔ 5 دسمبر کاغذات نامزدگی کی واپسی کا دن ہوگا۔ 16 دسمبر کو پارٹی کے رہنما نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔ نتائج کا اعلان 19 تاریخ کو کیا جائے گا۔ ایسا نہیں لگتا کہ راہل کے خلاف کوئی لیڈر پارٹی کے صدر کا دعوی ٹھونکے گا۔ لہذا امید ہے کہ راہل متفقہ طور پر کانگریس کا صدر منتخب کر لئے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ کانگریس کے سبھی قدآور لیڈران ایک طویل عرصہ سے راہل کو صدر بنانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ راہل کے خلاف کوئی لیڈر الیکشن میں کھڑا ہو۔ کانگریس کے ذرائع کے مطابق، اگر راہل گاندھی کے علاوہ کوئی اور نامزدگی نہیں آتی ہے، تو پھر کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد راہل کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس صورتحال میں 16 دسمبر کو ووٹنگ کرانے کا کوئی مطلب نہیں ہو گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز