Live Results Assembly Elections 2018

آبروریزی جیسے سنگین معاملہ پر بی جے پی لیڈر کرن کھیر کا متنازع بیان ، لڑکی کو بھی خیال رکھنا چاہئے تھا

عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کا نام سنتےہی جہاں خواتین سہم جاتی ہیں ، وہیں بی جے پی کی لیڈر نے آبروریزی جیسے سنگین معاملہ پر بے تکا بیان دیا ہے۔

Nov 29, 2017 09:26 PM IST | Updated on: Nov 29, 2017 09:26 PM IST

چندی گڑھ : عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کا نام سنتےہی جہاں خواتین سہم جاتی ہیں ، وہیں بی جے پی کی لیڈر نے آبروریزی جیسے سنگین معاملہ پر بے تکا بیان دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے چندی گڑھ اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ کو نصیحت بھی ہے۔

چندی گڑھ میں اجتماعی آبروریزی کے معاملہ پر بی جے پی لیڈر اور ادکارہ کرن کھیر نے کہا کہ چھیڑ چھاڑ کی وارداتیں شمالی ہندوستان میں پہلے سے ہی ہورہی ہیں۔ جہاں تک آبروریزی کی بات ہے ، تو آبروریزی آج کل گھروں میں بھی ہوتی ہے ۔ تاہم انہو ں نے کہا کہ اجتماعی آبروریزی جیسی وارداتوں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

آبروریزی جیسے سنگین معاملہ پر بی جے پی لیڈر کرن کھیر کا متنازع بیان ، لڑکی کو بھی خیال رکھنا چاہئے تھا

یہی نہیں انہوں نے اجتماعی آبروریزی متاثرہ کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کو بھی خیال رکھنا چاہئے تھا کہ جس آٹو میں پہلے سے ہی کچھ نوجوان بیٹھے ہیں ، اس میں نہیں بیٹھنا چاہئے۔ ساتھ ہی ساتھ کرن کھیر نے یہ بھی کہا کہ چندی گڑھ میں وومین کمیشن کی ضرورت نہیں ہے ۔ چندی گڑھ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ہے اور وہ کافی ہے ۔ لڑکیاں وہاں پر بھی اپنی شکایات درج کراسکتی ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز