رام ناتھ کووند ملک کے 14 ویں صدر جمہوریہ منتخب، میرا کمار کو بھاری فرق سے دی شکست

Jul 20, 2017 11:58 AM IST | Updated on: Jul 20, 2017 06:30 PM IST

نئی دہلی۔ قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات کی آج ہوئی ووٹوں کی گنتی میں مسٹر كووند نے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو بھاری ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہیں الکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے65.65 فیصد ووٹ حاصل ہوا جبکہ محترمہ کمار کو 34.35 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

الیکشن افسر اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل انوپ مشرا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے مجموعی4896 ووٹ تھے جن میں سے 4851 ووٹ ڈالے گئے جن کی قدر 1090300 تھی۔ ان میں سے مسٹر كووند کو 2930 ووٹ حاصل ہوئے جن کی قدر 702044 ہے۔محترمہ کمار کو 1844 ووٹ حاصل ہوئے جن کی قدر صرف 367314 ہے۔مسٹر مشرا نے بتایا کہ کل 77 ووٹ غیر قانونی پائے گئے جن کی قدر 20942 ہے۔ ان میں 21 ووٹ ممبران پارلیمنٹ کے اور بقیہ ممبران اسمبلی کے تھے۔ کل 776 ممبران پارلیمنٹ میں سے 768 نے ووٹنگ میں حصہ لیاجن کے ووٹوں کی قدر 543744 تھی۔ ان میں سے 522 نے مسٹر كووند کے حق میں ووٹنگ کی جن کے ووٹوں کی 369576 ہے جبکہ محترمہ کمار کو 225 ممبران پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جن کے ووٹوں کی 159300 ہے۔ 31ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل 4120 ممبران اسمبلی میں سے 4083 کی ووٹنگ ہوئی جن کے ووٹوں کا مجموعی ویلیو 546556 ہے۔

رام ناتھ کووند ملک کے 14 ویں صدر جمہوریہ منتخب، میرا کمار کو بھاری فرق سے دی شکست

رام ناتھ کووند: تصویر، پی ٹی آئی۔

آندھرا پردیش اسمبلی کے کل 175 ووٹوں میں سے محترمہ کمار کو ایک بھی ووٹ حاصل نہیں ہوا جبکہ مسٹر كووند کو 27189 قدر کے 171 ووٹ حاصل ہوئے۔

بہار میں کل 243 ووٹوں میں سے 242 ووٹنگ کا شمار کیا گیا جس میں سے محترمہ کمار کو 109 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ مسٹر كووند کو 130 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ان ووٹوں کی کل قدر بالترتیب 18857 اور 22،490 تھے۔ گجرات میں این ڈی اے امیدوار کو کل 19 ہزار 404 قدر کے 132 ووٹ ملے ہیں جبکہ محترمہ کمار کو 7203 ووٹ قدر کے 49 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ جھارکھنڈ کے کل 81 ووٹوں میں سے مسٹر كووند کو 8976 قدر کے 51 ووٹ، ہریانہ میں 8176 قدر کے 73 ووٹ، جموں و کشمیر میں 4032 قدر کے 56 ووٹ اور چھتیس گڑھ میں 6708 قدر کے 52 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ محترمہ کمار

کو ان ریاستوں میں بالترتیب 26 ووٹ (4576کی قدر )، 16 ووٹ (1792 کی قدر)، 30 ووٹ (2160 کی قدر) اور 35 ووٹ (4515 کی قدر) حاصل ہوئے ہیں۔

محترمہ کمار کو ہماچل پردیش میں اپنے حریف سے سات ووٹ زائد ملے ہیں۔ اپوزیشن کی امیدوار کو جہاں 37 ووٹ ملے ، وہیں این ڈی اے امیدوار کو 30 ووٹ حاصل ہوئے ہیں، جن کے ووٹوں کی قدر بالترتیب 1887 اور 1530 ہے۔ اروناچل پردیش میں این ڈی اے امیدوار کو 56 ووٹ(448 کی قدر)حاصل ہوئے، جبکہ اپوزیشن کی امیدوار کے حق میں تین ووٹ (24 کی قدر) پڑے۔ گوا میں 25 ووٹ مسٹر كووند کو ملے ہیں جس کی قدر 500 ہے۔ اس ریاست میں محترمہ کمار کو 11 ووٹ ملے، جس کی کی قدر 220 ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز