گھریلو تشدد معاملہ میں کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ ،ان کی والدہ اور بھائی کو عدالت نے جاری کیا نوٹس

Oct 19, 2017 01:56 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 01:56 PM IST

گروگرام: ہریانہ میں گروگرام کی ایک دیوانی عدالت نے بک باس سیزن- 10میں شرکت کرنے والی آکانکشا شرما کی گھریلوتشدد کی شکایت پر ان کے شوہر زوراور سنگھ ،ساس شبنم اور جیٹھ و کرکٹر یووراج سنگھ کو 21اکتوبر کو ذاتی طور سے عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیاہے۔

آکانکشا نے گزشتہ اگست میں سول جج اندو بالا کی عدالت میں گھریلو تشدد سے متعلق عرضی داخل کی تھی۔عدالت نے تینوں ملزمان کونوٹس جاری کئے تھے لیکن یہ انہیں نہیں مل سکے تھے۔عدالت نے اب انہیں 21اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ عرضی میں آکانکشا نے تینوں پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا۔

گھریلو تشدد معاملہ میں کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ ،ان کی والدہ اور بھائی کو عدالت نے جاری کیا نوٹس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز