ڈیرہ سربراہ کو سوناريا جیل میں سی بی آئی عدالت آج سنائے گی سزا، ہریانہ میں اسکول اور کالج بند رہیں گے

Aug 28, 2017 08:56 AM IST | Updated on: Aug 28, 2017 08:56 AM IST

چندی گڑھ۔  سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج  روہتک کی سوناريا ضلع جیل میں ہی سزا سنائے گی۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سیکورٹی اور تشدد جیسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے پیش نظر سی بی آئی کی پنچكولا عدالت کو ایک دن کے لیے سوناريا جیل منتقل کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس کے تحت اب جیل میں ہی عارضی عدالت بنائی جائے گی اور یہیں ڈیرہ سربراہ کو سزا کے اعلان کے وقت پیش کیا جائے گا۔ سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ 28 اگست کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوناريا جیل پہنچیں گے اور وہیں ڈیرہ سربراہ کو مذکورہ معاملے میں سزا سنائیں گے۔

قبل ازیں اسی عدالت نے ڈیرہ سربراہ کو جنسی استحصال کے معاملے میں گزشتہ 25 اگست کو مجرم قرار دیا تھا۔اس کے بعد فوراً ہی پولیس نے ڈیرہ سربراہ کو حراست میں لے لیا تھا اور ہیلی کاپٹر میں روہتک لے کر گئی تھی۔ دوسری طرف ڈیرہ سربراہ کو آج سزا کا اعلان ہونے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ڈیرہ حامیوں کے آنے کے اندیشے کے پیش نظر جہاں روہتک کی تمام سرحدوں کے ساتھ ہی سرسا-روہتک اور حصار-روہتک ہائی ویز کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کے پیش نظر ان پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی اور ناکے بڑھا دیے ہیں۔

ڈیرہ سربراہ کو سوناريا جیل میں سی بی آئی عدالت آج سنائے گی سزا، ہریانہ میں اسکول اور کالج بند رہیں گے

گرمیت رام رحیم: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

دریں اثنا، ہریانہ کے پنچکولہ، روہتک،بھوانی، کیتھل اور امبالہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں، کالجوں اور تمام تعلیمی اداروں کو 28 اگست کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع کل یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں دی گئی۔ یہ فیصلہ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کو سی بی آئی عدالت کے ذریعہ پیر کے روز روہتک جیل میں سزاسنائے جانے کے پیش نظر لااینڈ آرڈرکو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز