اترپردیش کی سبھی جیلوں میں اب قیدی کریں گے گئوسیوا ، یوگی حکومت نے لیا یہ فیصلہ

Jun 18, 2017 10:36 AM IST | Updated on: Jun 18, 2017 10:36 AM IST

کانپور : کانپور میں یوپی حکومت کے جیل کے وزیر جے کمار عرف جیکی نے بتایا کہ میرٹھ سمیت ریاست کی تمام جیلوں میں گئوشالا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہیں اس منصوبہ سے جیل میں بند قیدیوں کو بھی سڑکوں پر گھومتی گائے کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس سے قیدیوں کو روزگار سے بھی جوڑا جائے گا ۔

بتا دیں کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے گائے کے دودھ کا پیسہ براہ راست قیدیوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گا ، جس کی پرورش جیل میں بند قیدی کریں گے ۔ ساتھ ہی گئوشالا کھلنے سے جیل میں خالی پڑی زمینوں کا ٹھیک طرح سے استعمال بھی کیا جا سکے گا ۔ وہیں آگرہ، مرادآباد سمیت کئی اضلاع میں گئوشالا پہلے سے ہی کھلی ہیں جن میں گائے کی دیکھ ریکھ کی جارہی ہے ۔

اترپردیش کی سبھی جیلوں میں اب قیدی کریں گے گئوسیوا ، یوگی حکومت نے لیا یہ فیصلہ

یوگی حکومت کے جیل وزیر نے بتایا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر ریاست کی تمام جیلوں میں قیدی یوگا کریں گے ۔ وہیں حکومت کی طرف سے ریاست کی تمام جیلوں میں 4 جی جیمر لگائے جائیں گے ۔ حکومت کی اس کوشش سے معاشرے کے ان لوگوں پر بھی لگام لگ سکے گی ، جو گائے کے دودھ نکال کر انہیں سڑکوں پر کھلا گھومنے کے لئے چھوڑ دیتے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز