یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنانے سے مودی کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا : اتل کمار انجان

Mar 19, 2017 04:36 PM IST | Updated on: Mar 19, 2017 04:36 PM IST

نئی دہلی : بائیں بازو کی جماعتوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا وزیر اعلی بنائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے کہا کہ اس سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے نعرے کی بھی پول کھل چکی ہے۔ مسٹر مودی ایک طرف 'سب کا ساتھ-سب کی ترقی کا نعرہ دیتے ہیں اور دوسری طرف کٹر ہندو شخص کو اترپردیش کا وزیر اعلی بناتے ہیں۔

سی پی ایم پولٹ بیورو نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سنگھ پریوار کے دباؤ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنایا جن کے خلاف پہلے سے ہی کئی مقدمے زیر التوا ہیں۔ ساتھ ہی ان پر معاشرے میں اشتعال انگيز تقریر کرنے اور نفرت پھیلانے کے بھی الزامات ہیں۔ سی پی آئی کے لیڈر اتل کمار انجان نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسٹر نریندرمودی کا حقیقی چہرہ سب کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنانے سے مودی کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا : اتل کمار انجان

دونوں جماعتوں نے اتر پردیش کی تمام سیکولر اور جمہوری قوتوں سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز