سی پی آئی لیڈر ایس سدھاکر ریڈی کا وزیر اعظم مودی کو خط، گئو رکشا کے نام پر قتل کی شدید مذمت

Jun 29, 2017 09:31 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 09:31 PM IST

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس بات پر گہری تشویش کا اظہا رکیا کہ گئو رکشا کے نام پر سماج دشمن عناصر بے قصور لوگوں کو قتل کررہے ہیں لیکن اب تک ان میں سے کسی معاملے میں سزا نہیں دی گئی ہے۔ مسٹر ریڈی نے مسٹر مودی کو خظ میں کہا ہے کہ ہم آپ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ بالآخر آپ نے یہ وارننگ دی کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ بالآخر ایسے معاملے پر آپ نے اپنی خاموشی توڑی ہے جس پر پورا ملک تشویش کااظہار کرتا رہا ہے۔ لیکن ہم آپ کے اس بیان کے بعد یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان معاملات میں آخر کیا کارروائی کی گئی ۔

ڈ مسٹر ریڈی نے یہ بھی کہا کہ آپ نے گذشتہ سال میں اس ۔طرح کے معاملات پر چوتھی مرتبہ اپنی خاموشی توڑی ہے لیکن ان ایک برسوں میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر اٹھائیس لوگوں کا قتل ہوچکاہے جن میں 24مسلمان تھے ۔ جنیدجیسا لڑکا بھی پچھلے دنوں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مار دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ملک کو اس بات پر حیرت ہورہی ہے کہ گؤ رکشا کے نام پر کس طرح سماج دشمن عناصرآپ کی وارننگ کے باوجود شہہ مل رہی ہے ۔یہاں تک کہ راجستھان میں آپ کی پارٹی کے وزیر او رپولیس افسر بھی گؤ رکشکوں کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کررہے ہیں۔ لیکن دلتوں پر حملے او رگؤ رکشکوں کے حملے کے معاملے میں ابھی تک کسی بھی ایک شخص کو سزا نہیں سنائی گئی ہے۔

سی پی آئی لیڈر ایس سدھاکر ریڈی کا وزیر اعظم مودی کو خط، گئو رکشا کے نام پر قتل کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ یہ قانون اور انتظام کے مسئلے کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ سماج کے ایک مخصوص فرقہ کو دہشت زدہ کرنے کا معاملہ ہے اس لئے ہم آپ سے اس معاملے میں ٹھوس کارروائی کی مانگ کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز