آئی پی ایل سے پہلے جارح بلے باز سریش رینا نے یو- یو ٹسٹ کیا پاس

Dec 21, 2017 08:07 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 08:07 PM IST

نئی دہلی: ٹیم انڈیا سے باہر رہنے والے جارح بلے باز سریش رینا نے اگلے سال جنوری میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کی نیلامی سے ٹھیک پہلے یو۔ یو ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور اپنی فٹ نیس میں واپسی کے اشارے بھی دیے ہیں۔ 31 سالہ رینا تقریباًایک سال سے ٹیم سے باہر ہیں۔انہوں نے اپنا آخری ون ڈے اکتوبر 2015 میں ممبئی میں جنوبی افریقہ کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ اپنا آخری ٹوئنٹی -20 اس سال فروری میں بنگلور میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

رینا نے جمعرات کو ٹویٹ کر کہا، "قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں سخت محنت کے بعد آج میں نے اپنا یو۔یو فٹ نیس ٹیسٹ پاس کر لیا۔ اس دوران ٹریننگ کوچ اور حکام سے مجھے کافی حمایت ملی ہے۔ این سی اے میں آکر میرا اعتماد کافی بڑھا ہے۔ "رینا سے پہلے گزشتہ ماہ یوراج سنگھ نے بھی یو یو فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تھا۔

آئی پی ایل سے پہلے جارح بلے باز سریش رینا نے یو- یو ٹسٹ کیا پاس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز