سیکس اسکینڈل میں پھنسے اب یہ دو کرکٹ کھلاڑی ، لائنس ٹور سے کیا گیا باہر

انگلینڈ لائنس کے اسکواڈ سے جو کلارک اور ٹام کوہلر -کیڈمور کو باہر کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کو انگلینڈ لائنس ہندوستان کیلئے روانہ ہوئی ۔ دونوں کھلاڑیوں کا نام ان کے ووسٹم شائر ٹیم کے سابق ساتھی الیکس ہیپبرن کے آبروریزی کے مقدمہ میں سامنے آیا ہے ۔

Jan 13, 2019 08:53 AM IST | Updated on: Jan 13, 2019 08:53 AM IST

انگلینڈ لائنس کے اسکواڈ سے جو کلارک اور ٹام کوہلر -کیڈمور کو باہر کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کو انگلینڈ لائنس ہندوستان کیلئے روانہ ہوئی ۔ دونوں کھلاڑیوں کا نام ان کے ووسٹم شائر ٹیم کے سابق ساتھی الیکس ہیپبرن کے آبروریزی کے مقدمہ میں سامنے آیا ہے ۔ وہاٹس ایپ "سیکسوئل کانکویسٹ گیم "کے سلسلہ میں پانچ دنوں سے جاری مقدمہ میں جمعہ کو واریسٹر کراون عدالت اکثریت سے فیصلہ نہیں  کر سکی ، جس کی وجہ سے ہیپبرن پر دوبارہ مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

ہیپبرن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپریل 2017 میں کلارک کے بیڈ روم میں جاکر ایک گمنام لڑکی کی آبروریزی کی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے کلارک نے رضامندی سے لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے تھے ۔ واقعہ کے بعد کلارک کو گرفتار کیا گیا تھا ، لیکن بعد میں انہیں کسی الزام کے بغیر پوری طرح بری کردیا گیا ۔

سیکس اسکینڈل میں پھنسے اب یہ دو کرکٹ کھلاڑی ، لائنس ٹور سے کیا گیا باہر

جو کلارک کی فائل فوٹو ۔

کوہلر -کیڈمور کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا ، لیکن وہاٹس ایپ میسیج کی جانچ کے دوران ان کا نام سامنے آیا ۔ ہیپبرن نے انہیں سیکسوئل کانکویسٹ گیم کے قوانین بھیجے تھے ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ ووسٹم شائر ٹیم کے کئی دیگر کھلاڑی بھی اس میں شامل تھے ۔

اس سلسلہ میں جج ٹم ٹنڈل نے کہا کہ یہ موثر کن طریقہ سے ایک مقابلہ تھا ۔ مجھے اس لفظ کا استعمال کرنے کیلئے افسوس ہے ، لیکن یہ زیادہ سے زیادہ سیکسوئل کانکویسٹ کلیکٹ کرنے کیلئے صحیح معلوم پڑتا ہے ۔ یہ نئی لڑکیوں کو اکٹھا کرنے کے بارے میں ہے۔

Loading...

حالانکہ یہ کیس ابھی ختم نہیں ہوا ہے ، لیکن اس کی وجہ سے ای سی بی کے سامنے ایک شرمناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز