ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کے اہل خانہ دبئی ہوائی اڈہ پر پھنسے ، طیارہ میں نہیں چڑھنے دیا گیا

Dec 29, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 07:00 PM IST

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اوپنر شیکھر دھون تو جنوبی افریقہ دورے میں کھیلی جانی والی سیریز کیلئے ٹیم کے ساتھ کیپ ٹاون پہنچ گئے ہیں ، لیکن ان کی اہلیہ عائشہ اور بچے ابھی دبئی ہوائی اڈے پر ہی پھنسے ہوئے ہیں ۔ دبئی ہوائی اڈہ پر ان کے اہل خانہ کو جنوبی افریقہ جانے والی فلائٹ میں سوار نہیں ہونے دیا گیا ۔ شیکھر دھون نے ٹویٹ کرکے خود کی اطلاع دی ہے اور اس معاملہ پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

شیکھر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایئر لائنز کی جانب سے کیا گیا یہ رویہ مکمل طور پر غلط ہے۔میں اپنے خاندان کے ساتھ جنوبی افریقہ کی طرف روانہ ہو رہا تھا کہ تبھی ہمیں یہ بتایا گیا کہ میری بیوی اور بچے دبئی سے جنوبی افریقہ کے لئے پرواز میں نہیں جا سکتے ہیں۔اس کے بعد مجھے میرے بچے کی پیدائش سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات دکھانے کو کہا گیا جوکہ اس وقت ہمارے پاس نہیں تھے۔

ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کے اہل خانہ دبئی ہوائی اڈہ پر پھنسے ، طیارہ میں نہیں چڑھنے دیا گیا

انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اب دبئی ایئر پورٹ پر ہی دستاویزات کے پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ایئر لائنز نے ہمیں اس بات کی جانکاری پہلے کیوں نہیں دی جب ہم ممبئی سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ہندستانی ٹیم کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں جمعرات کو دیر رات جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے ، جہاں ٹیم تقریبا دو ماہ تک چلنے والے طویل دورے میں تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹوینٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز