تیز گیند باز محمد سمیع اب صلح کے موڈ میں ، کہا : دونوں گھروالے مل بیٹھ کر سلجھا لیں گے تنازع

Mar 11, 2018 03:23 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 03:23 PM IST

امروہہ : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع اپنی اہلیہ حسین جہاں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے بعد اب سمجھوتہ کے موڈ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیوی سے سمجھوتہ کیلئے ان کے کنبہ کے چار افراد گئے ہیں ۔ محمد سمیع کو امید ہے کہ جلد ہی سبھی معاملات حل کرلئے جائیں گے۔

حسین جہاں کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات اور ثبوت کے طور پر آڈیو جاری کرنے کے سوال پر محمد سمیع نے کہا کہ جانچ کے بعد معاملہ کی سچائی سامنے آجائے گی ۔ انہوں نے تنازع کو گھریلو جھگڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دونوں گھروالے مل بیٹھ کر معاملہ کو حل کرلیں گے۔

حالانکہ محمد سمیع نے کہا کہ ان کی ابھی اہلیہ سے اس معاملہ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔ جبکہ چھوٹی بیٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بیٹی ماں باپ دونوں کے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔

بیوی سے تنازع کو لے کر محمد سمیع نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ تاہم اہلیہ کے ذریعہ ان کے بھائی پر لگائے گئے سنگین الزامات پر سمیع نے کہا کہ معاملہ کی جانچ ہونی چاہئے ، سچائی سب کے سامنے آجائے گی۔

ادھر بی سی سی آئی کے ذریعہ کنٹریکٹ سے باہر ہونے کے سوال پر سمیع نے کہا کہ انہیں بی سی سی آئی پر پورا بھروسہ ہے اور وہ اس کے فیصلہ کو خوشی سے قبول کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز