ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

Jan 27, 2017 08:54 AM IST | Updated on: Jan 27, 2017 08:56 AM IST

امروہہ : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد توصیف احمد کا جمعرات دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔ توصیف امروہہ کے سہس پور علی نگر کے رہنے والے تھے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کو رات تقریبا ساڑھے 10 بجے توصیف کو دل کا دورہ پڑا ، لواحقین انہیں اسپتال لے جاتے ، اس سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی ۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

خیال رہے کہ سمیع کے والد گزشتہ چند دنوں سے بیمار چل رہے تھے ۔ ابھی حال ہی میں ان کا گروگرام میں آپریشن بھی ہوا تھا ، جس کی تصویر سمیع نے اپنے فیس بک پر پوسٹ کی تھی ۔

واضح رہے کہ سمیع اس وقت ٹیم انڈیا کے ساتھ کانپور میں ہیں اوراطلاع ملتے ہی وہ اپنے گھر کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز