مسلمانوں کیلئے فیس بک اور وہاٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں : دار العلوم دیوبند

ایشیا کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کو خواہ مرد ہو یا عورت ، اپنی تصاویر ڈالنا جائز نہیں ہے ۔

Oct 18, 2017 11:15 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 11:15 PM IST

دیوبند : ایشیا کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کو خواہ مرد ہو یا عورت ، اپنی تصاویر ڈالنا جائز نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا مسلم مرد اور خواتین کو فیس بک ، وہاٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر ڈالنا جائز ہے ، دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ مسلم خواتین یا مرد کو اپنی یا اپنے اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

اس سلسلہ میں مفتی طارق قاسمی کا کہنا ہے کہ جب اسلام میں بغیر ضرورت تصاویر کھینچوانا ہی جائز نہیں ہے ، تو پھر سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنا جائز کیسے ہوسکتا ہے۔

مسلمانوں کیلئے فیس بک اور وہاٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں : دار العلوم دیوبند

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز