دار العلوم دیوبند کی مجبور اور بے سہارا روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان سے نکالے جانے کی حکومت کی پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل

Sep 07, 2017 11:42 PM IST | Updated on: Sep 07, 2017 11:44 PM IST

دیوبند :  میانمار میں تشدد کا شکار روہنگیا مسلمان لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کرکے پڑوس کے ملکوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہیں ۔ دنیا بھر میں سوکی حکومت کی تنقید کی جارہی ہے ۔ ہندوستان میں بھی مسلم شخصیات اور تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاج کی صدا بلند کی ہے ۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروںکو سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان ہندوستان میں مجبور اور بےسہارا پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو باہر نکالے جانے کی حکومت کی پالیسی پر آج دار العلوم دیوبند نے ایک بیان جاری کرکے اس فیصلہ پر مودی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی ہے ۔ دارالعلوم دیوبند نے اس معاملہ میں یو این او سے مدد کی اپیل کی اور ساتھ ہی ساتھ مرکزی حکومت اور سماجی تنظیموں سے بھی پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز